80

باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی

باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں گرینڈ جرگہ نے خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگادی۔

خواتین مردوں کے ساتھ بھی کسی سیاحتی مقام نہیں جاسکیں گی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات میں خواتین کو لانا اور مردوں کے ساتھ گھومنا ان کی روایات کے خلاف ہے۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو سیاحت سے نہ روکا تو جرگہ روکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں