207

بد فعلی کیس: ملزم عزیز کے 3 بیٹوں کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی سیشن کورٹ نے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے کیس کے مرکزی ملزم عزیزالرحمٰن کے 3 بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت طالب علم سے بد فعلی کے ملزم عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹے لطیف الرحمٰن، وسیم الرحمٰن اور وصی الرحمٰن عبوری ضمانت ختم ہونے پر آج لاہورکی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم مفتی عزیز اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

ملزم مفتی عزیز اور اس کے بیٹوں کو الگ الگ مقامات سے اتوار 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے ملزم کے تینوں بیٹوں لطیف الرحمٰن، حفیظ الرحمٰن اور وصی الرحمٰن کی آج 30 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں