سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قائدین کو تسلیم کرنا چاہیے کہ تاریخ کبھی خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ افراتفری کا باعث بنے گا۔