263

تھریسامے کی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد

برطانوی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم تھریسامے کی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد کر دی ۔

حکومت کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل 149 ووٹوں کی شکست سے دوچار ہو گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق ڈیل کے حق میں 242 اور مخالفت میں 391 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس سے پہلے جنوری میں بھی تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل میں ناکامی ہوئی تھی ۔

اپوزیشن لیبر رہنما جیرمی کوربن کہتے ہیں وزیر اعظم کی تجاویز اور ڈیل کی موت ہوچکی ۔

یورپی یونین کا کہنا ہے برطانوی اراکین کے ووٹ سے لگتا ہے کہ اب نو ڈیل بریگزٹ کا امکان ہے ، یورپی یونین برطانیہ کی جانب سے بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست پر غور کے لیے تیار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں