298

جناح ائیرپورٹ پر ایک شخص موٹر سائیکل لے کر لاؤنج میں داخل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشکوک شخص موٹر سائیکل لے کر لاؤنج میں داخل ہوگیا۔

لائونج میں موٹر سائیکل سوار کے گھسنے سے ائیرپورٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو حراست میں لے لیاہے۔

ائیر پورٹ کے لائونج میں داخل ہونے والی موٹر سائیکل کی چیکنگ کے لیے بی ڈی کو طلب کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار وی آئی پی ون وے لین سے ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔

ایئر پورٹ لائونج میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا شخص نشے میں لگتاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص سے اسلحہ یا کوئی اورچیزبرآمد نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں