دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود پاکستان پہنچ گئے، سہیل محمود کو گزشتہ روز اسلام آباد واپس بلایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج سے دفتر خارجہ میں مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کیا گیا۔