جنوبی بھارت کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سندریا رجنی کانت نے چنئی (مدراس) کے ایک پولیس اسٹیشن میں اپنی ایس یو وی (اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل) کی چابی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندریا رجنی کانت نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کی رینج روور کی چابی اس وقت گم ہوئی جب وہ کسی پرائیویٹ کالج کی تقریب میں شرکت کے لیے دوسری کار میں سفر کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل ان کی بڑی بہن ایشوریا نے اپنے 480 گرام سونے کی چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
110