171

سابق دور میں ذاتی پسند و نا پسند کی پالیسی نے ملک کا نقصان کیا: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ایسے منصوبے شروع کئے جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا، سابق دور میں ذاتی پسند و نا پسند کی پالیسی نے ملک کا نقصان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سرکاری وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر خرچ کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے ہر سطح پر بچت اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، سرکاری وسائل کو ایمانداری سے خرچ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں