236

سال کے آخر تک ویکسین بننے کی امید ہے، امریکی ڈاکٹر فاؤچی

کراچی (نیوزڈیسک )امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں کرونا وائرس کی ویکسین بننے کا سوال اگر سے نہیں، کب سے شروع ہوتا ہے۔

وہ محتاط طور پر پرامید ہیں کہ سال کے آخر تک کوئی ویکسین بن جائے گی۔

ڈاکٹر فاؤچی نے یہ بات ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان سے کہی۔

اجلاس میں ان کے علاوہ بیماریوں کی روک تھام اور بچاؤ کے مراکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن ہان اور امریکی پبلک ہیلتھ سروس کے سربراہ ایڈمرل بریٹ گروئیر نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں