272

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ موخر

بھارت عدالت نےسمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس میں پاکستانی خاتون کے دھماکے سے متعلق مزید شواہد پیش کرنے کی اجازت طلب کئے جانے پر آج سنایا جانے والا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کی اگلی سماعت 14 مارچ کو ہوگی،آج کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا مگر پاکستانی خاتون نے مزید شواہد پیش کرنے کی اجازت مانگی جو دے دی گئی۔

12 سال قبل بھارت سے پاکستان آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو 18 فروری 2007ء کو بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا،جس میں 68 افراد جان سے چلے گئے،جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا،مقدمے میں سوامی اسیم آنند سمیت 8 انتہاپسندوں پر دھماکے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دیگر ملزمان میں لوکیش شرما،سندیپ ڈانگے اور رما چندر کلسانگرا بھی شامل تھے،سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس،اجمیر درگاہ سمیت کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملزم ہیں،انہیں اس کیس میں اُسی وقت ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں