77

سموگ کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی متحرک

آنے والے دنوں میں سموگ کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی متحرک ہو گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ آفس میں اینٹی سموگ سکواڈ کی افتتاحی تقریب
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اینٹی سموگ سکواڈ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گاڑیوں کے دھویں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اینٹی سموگ سکواڈ کے عملے سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے عملے کو محنت اور جذبے سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہاینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کر ے گا۔اینٹی سموگ سکواڈ مقررہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا۔لاہور شہر کے داخلی راستوں پر بھی اینٹی سموگ سکواڈ گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائے۔
سیکرٹری ماحولیات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی سموگ سکواڈ کے بارے میں بریفنگ دی۔اینٹی سموگ سکواڈ میں محکمہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا عملہ موجود ہوگا۔
صوبائی ماحولیات و پارلیمانی امور راجہ بشارت، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ماحولیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں