122

سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکا بھاؤ 43 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 705 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں