ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے بڑے نقصان کا سامنا ہے، سیلاب، بارشوں سے1265 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خراب موسم،چیلنجز کے باوجود جوانوں نے لوگوں کو ریسکیو کیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین این ڈی ایم اے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو حالیہ تاریخ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے بڑے نقصان کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام حالات سے 500 فیصد زائد بارشوں سے خوفناک سیلاب آیا، سیلاب سے 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی قدرتی آفات کے سامنے بے بس نطر آتے ہیں، سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث بجلی کی ترسلی کا نظام متاثرہوا ہے، سیلاب سے بجلی کے 881 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 758 فیڈرز کو بحال کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں بجلی کی ترسیل زیادہ متاثر ہوئی، 9 ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا، 6 ٹرانسمیشن لائنوں کو بحال کردیا گیا ہے۔
71