74

سیٹ بیک ہوا ہے تو پاک امریکا تعلقات پھر سے بہتر بنائیں، صدر علوی

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی سیٹ بیک ہوا ہے تو اسے ری بلڈ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بات پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی تنظیم کے اجلاس سے نیو جرسی میں ویڈیو لنک پر خطاب میں کہی۔

جیو نیوز نے جب صدر پاکستان سے سوال کیا کہ عمران خان تو امریکی سازش کا بیانیہ دہرا رہے ہیں، ایسے میں امریکا سے تعلق بہتر بنانے سے متعلق بات انہوں نے ذاتی حیثیت میں کہی ہے یا صدر پاکستان کی حیثیت سے؟ تو عارف علوی لاجواب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں