صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ طالب جوہری کےانتقال پراُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے بیٹے اسد جوہری کو ٹیلی فون کیااور مرحوم طالب جوہری کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ مرحوم کی دینی اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم ِدین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔