فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی چوتھی بیوی انکے خلاف عدالت چلی گئی- محمود بھٹی کی اہلیہ نے ماہانہ 10 لاکھ روپے نان و نفقے کا دعویٰ دائر کر دیا-جج فیملی کورٹ نے محمود بھٹی کو 20 مارچ کو طلبی نوٹس جاری کردیئے-

اہلیہ حمیرا کا کہنا ہے کہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی سے 10 مارچ 2022 میں لاہور میں شادی ہوئی-

2023 سے محمود بھٹی نے میرے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کرنا شروع کردیا-محمود بھٹی نے نکاح نامہ میں اپنی پرانی شادیوں کے بارے میں جھوٹ بولا-محمود بھٹی نے نکاح نامہ میں ایک شادی اور تین بچے لکھوائے –

فرانس میں شادی رجسٹرڈ ہونے پر پتہ چلا کہ تین عورتوں کو طلاق دے چکا ہے-6 ماہ پہلے گھر سے نکال دیا، متعد بار رابطہ کیا لیکن حقوق پورے نہ کئے -انھوں کا کہنا ہے – والدین کے گھر رہنے پر مجبور ہوں، عدالت خرچہ ادا کرنیکا حکم جاری کرے