189

لاہور میں‌ اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کر کے مزید 8 علاقے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے کورونا کیسز پھیلنے کے سبب اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کر کے مزید 8 علاقوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں گلبرگ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن، اندرون شہر شامل ہیں۔
ذرائع کمشنر آفس کے مطابق 5 روز پہلے شہر کے 21 علاقوں کی 61 گلیوں اور بلاکس کو بند کیا گیا، اب 8 مزید علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان میں 3 ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ کمشنر آفس ذرائع نے مزید بتایا کہ مجوزہ علاقوں کو بند کر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت پہرہ دیا جائے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے دفعہ 144 کو نافذ کر دیا گیا ہے۔

پوش علاقوں کو بند کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی سے مشروط ہو گا، ڈی ایچ اے میں 1403 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد 22 ہزار 405 گھر، 44 ہزار 810 خاندان ، 2 لاکھ 16 ہزار آبادی کو لاک ڈاؤن کیاجائے گا۔

گلبرگ ون، ٹو اور تھری کےتمام بلاکس کو لاک ڈاؤن کیاجائے گا، علاقے کےتمام بلاکس سےکورونا وائرس کے 736 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو
19 ہزار 363 گھر اور2 لاکھ 50 ہزار 943 آبادی پر مشتمل ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں 659 کنفرم کوروناوائرس کے کیسزرپورٹ ہوئے، فیصل ٹاؤن میں 188 کنفرم کیسز ، گارڈن ٹاؤن سے 238، گلشن راوی میں 212، والڈ سٹی میں 170 مریض کنفرم ہوئے ہیں۔

اندرون شہر کی اکبر منڈی اور شاہ عالم مارکیٹ کھلی رہے گی، جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن ہونے والے علاقوں میں شاپنگ مالز اور مارکیٹس بند رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں