264

لندن، صدر ڈپلومیٹ فورم جاوید ملک کی برطانوی وزیر خارجہ سے خصوصی ملاقات

لندن (جنگ نیوز) ڈپلومیٹ انٹرنیشنل فورم کے صدر اور سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے لندن میں برطانوی وزیر مملکت براے خارجہ الیسٹر برٹ سے وزارت خارجہ میں خصوصی ملاقات کی اور انہیں ڈپلومیٹ انٹرنیشنل فورم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ، جاوید ملک نے کہا کے ڈپلومیٹ انٹرنیشنل فورم تاجر برادری، سفارت کاروں اور نجی شعبہ کے تعاون سے یورپ اور ایشیا کے مابین مثبت تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ، جاوید ملک نے کہا کہ ملکی ترقی اور ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ تاجروں کے درمیان مضبوط روابط موجود ہوں اور ڈپلومیٹ انٹرنیشنل فورم اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریے مختلف ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط کے فروغ کے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ،جاوید ملک نےکہا کے ڈپلومیٹ انٹرنیشنل فورم اور اقوام متحدہ کے مابین معاہدے کی روشنی میں اقوام متحدہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرائیویٹ شعبہ اور تاجر برادری کی شمولیت کو ممکن بنانے کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔ برطانوی وزیر نے انٹرنیشنل ڈپلومیٹ فورم

کے صدر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں