کراچی (اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2019ء) محکمہ اطلا عا ت کے ڈائر یکٹو ریٹ آف پر یس انفا ر میشن کو ضلع انتظا میہ کی جانب سے فراہم کر دہ تفصیلا ت کے مطا بق تھر کی صو ر تحا ل سے نمٹنے کے لئے انتظا میہ اپنی امدا دی سر گر میا ں انتہا ئی جو ش و خروش کے ساتھ جا ر ی رکھے ہو ئے ہے تفصیلا ت کے مطا بق رو زا نہ کی بنیا د پر امدا د ی سرگرمیوں کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ سندھ کو دی جا نے رپو ر ٹ میں بتا یا گیا ہے کہ مٹھی اور دیگر تعلق اسپتالوں میں پانچ سال اور اس سے کم عمر کے 126 بچوں کو علاج کے لئے لایا گیا۔
رپو ر ٹ کے مطا بق 17دن کا ایک بچہ قبل ازوقت پیدا ئش کے با عث جا ں بحق ہو گیا جب کہ 39 بچوں کو صحتیا بی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا اور83 بچے ضلع اور تعلقہ کے مختلف اسپتالوں میںزیرعلاج ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو دی جا نے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مختلف اسپتالوں میں 751 بچوں کا او پی ڈی میں علا ج کیا گیا ہے۔ ۔ رپورٹ میں تھر کے متاثرہ خاندانوں میں مفت گندم کی تقسیم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ2697 خاندانوں میں تیسرے مرحلے کے تحت مفت گندم فراہم کی گئی. حا ملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین میں راشن بیگ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک تھرپارکر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں مختلف تعلقہ کے 6گاؤں میںکیمپ لگائے گئے جس میں 144 جانوروں کا علاج 416 دست کی بیماریوں میں مبتلا جانوروں کا علاج اور4728جانوروں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ رپو ر ٹ کے مطا بق تعلقہ اسلا م کوٹ کی یو نین کو نسلو ں کے مختلف گا ئو ں میں جانوروں میں چا ر ہ کی تقسیم کا سلسلہ رو زا نہ کی بنیا د پر جار ی ہے ۔