65

ملازم پیشہ خواتین کے قومی دن کے موقع پرویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،پنجاب میں کیک کٹنگ تقریب

ملازم پیشہ خواتین کے قومی دن کے موقع پرویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،پنجاب میں کیک کٹنگ تقریب
ملازم پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں 307ڈے کئیر سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،پنجاب کی جانب سے ملازم پیشہ خواتین کے قومی کردار کو سراہا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آصف الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازم پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں 307ڈے کئیر سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،ملازم پیشہ خواتین کو محفوظ رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 16ورکنگ ویمن ہاسٹلز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کی عمر میں 8سال کی رعایت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ خواتین کو جائے ملازمت پر ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے تحفظ ایکٹ کا نفاڈ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد محسن، محمد زبیر، محمد سلیم،محمد مزمل،محمد عرفان شہباز،رانا محمد ناصر، میڈم صائمہ صدیق اور رابعہ یٰسین نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں