307

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

پی ایس ایل فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کے علی شفیق کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 126 رنز کا ہدف دیا جو اُس نے 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر وکٹ کیپر رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین شان مسعود تھے جو 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ابھی اسکور میں صرف تین رنز ہی اضافہ ہوا تھا کہ 43 کے مجموعی اسکور پر ایونس 15 رنز بناکر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
حماد اعظم بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 14رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

آندرے رسل نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 7 گیندوں پر 16رنز بنائے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک پائے اور سمیع کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے مزید کوئی وکٹ گنوائے مطلوبہ ہدف پورا کرکے ٹیم کو فتح دلائی، شعیب ملک 31 اور شاہد آفریدی 16رنز پر ناٹ آؤٹ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں