278

مودی اور اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے بھارت میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کیا، ترک صدر نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے متعلقہ ممالک کو دہشت گردی کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں