34

ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی

ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی۔

اپنے بیان میں ناصر محمود کھوسہ نے کہا کہ جن لوگوں نے اعتماد کیا اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ناصر محمود کھوسہ کا نام تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد نے تجویز کیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کو لکھے گئے خط میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے 3 نام بھجوائے ہیں۔

خط میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں