نیب نے عثمان بزدار دور میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں خلاف ضابطہ ترقیوں کا نوٹس لے لیا –
عثمان بزدار کے قریبی عزیز سمیت تین جونئیر افسران کو سنیارٹی نظر انداز کرتے ہوئے چیف انجنیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ،نیب لاہور نے چیف سیکریٹری پنجاب سے سی اینڈ ڈبلیو میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا ریکارڈ 18 ستمبر کو طلب کرلیا۔ سال 2022 میں سپرنٹنڈنگ انجنئیرز کو چیف انجنئیر کے عہدے پر ترقی دینےکاریکارڈ طلب کیا-
نیب نے ترقی پانے والے افسران کی سنیارٹی لسٹ بھی مانگ لی،عثمان بزدار نے اپنے قریبی عزیز فیاض احمد بزدار کو 32 افسران کی حق تلفی کرکے چیف انجینئر تعینات کیا ،فیاض احمد بزدار سمیت تین افسران کو آؤٹ آف ٹرن 19 اپریل 2022 کو چیف انجینئر کے عہدے سے نوازا گیا-
سہیل اکرم کو 31 ،فیاض بزدار کو 33 اور نوید بھٹی کو 35 ویں نمبر سے اٹھا کر چیف انجینئر تعینات کیا گیا ،عثمان بزدار نے سنیئر افسران پر اپنے قریبی عزیز کو ترجیح دیکر چیف انجیر کے عہدے سے نوازا۔
72