331

نیب کی پرویز خٹک اورمشتاق غنی کے خلاف انکوائری

نیب خیبر پختونخوا نے وزير دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ۔

ترجمان کے مطابق سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف بھی انکوئری شروع کردی گئی ہے ۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں افراد پراختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام ہے۔
ترجمان کے مطابق تینوں افراد نےپاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں میرٹ کونظراندازکیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی 2016 میں کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں