286

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی قابل مزمت ہے.سید سہیل بخاری

( ٹیوٹر نیوز ) نیوزی لینڈ میں دہشت گردی قابل مزمت ہی نہیں بلکہ اسلام دشمن عناصر کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا-

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہور نے ایک احتجاجی بیان میں نیوزی لینڈ میں مسلمان نمازوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا اب ثابت ہوگیا ہے کہ کون دہشت گرد ہے اور کون امن پسند ہے ۔ انہوں نے کہا اگر مسلمان ایسی حرکت کرتا تو وہ دہشت گرد ہوتا اور اگر کسی انگریز سے ایسا گھناؤنی حرکت کریں اسکو ذینی مریض قرار دے دیا جاتا ہے۔سید سہیل بخاری نے کہا کہ اب موم بتی مافیا کہاں پر ہے کہاں پر ہے وہ خواتین جو انسانی حقوق کی علمبردار ہیں یہ وہ گروہ ہے بیرونی فنڈنگ سے اسلام دشمنی کا کردار ادا کر تے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایک احتجاجی پرامن ریلی کا انعقاد اگلے ہفتہ کریں گے جس میں بھر مکتبہ فکر کے افراد و شخصیات شریک ہونگیں ۔ ہمارے ملک میں ہر مذہب کو جس طرح آزادی حاصل ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں