کراچی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز بنائے جب کہ ٹیم میں سب سے کم 1 رن میر حمزہ نے بنایا۔
کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے منفرد طریقے سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنگ کیا۔
انہوں نے زیادہ رنز نہیں بلکہ بہت زیادہ گیندیں کھیل کر حریف ٹیم کو پریشان کیا۔
نعمان علی نے 75 گیندیں کھیل کر صرف 7 رنز بنائے، یوں انہوں نے 9.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔
نعمان علی کو 7 رنز پر نیل ویگنر نے آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔
کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کیں، مجموعی طور پر قومی ٹیم نے 130.5 اوورز بیٹنگ کی۔
75