229

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس اجلاس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس-اجلاس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-
فلورملوں کو گندم ریلیز کرنے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کیا گیا
پنجاب کابینہ سے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد فلور ملوں کو مقرر کردہ قیمت پر گندم فراہم کی جائے گی-
– عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں –
مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے –
آٹے کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن آپشن کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا-
گندم اور آٹے کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں –
پنجاب حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ گندم خریدی ہے۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، وزیر اعلی کے سیکرٹری کوارڈینیشن، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی اجلاس میں شرکت-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں