134

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جنید صفدر کے ساتھ سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو شاباش دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایاہے۔قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔جنید صفدر کے ہمراہ سکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں