225

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی،سنٹر آف ایکسیلینس اور دانش سکول اتھارٹی کی چیئرپرسن سمیرا احمد کی ملاقات

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی،سنٹر آف ایکسیلینس اور دانش سکول اتھارٹی کی چیئرپرسن سمیرا احمد کی ملاقات
چیئرپرسن دانش سکول اتھارٹی سمیرا احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سنٹر آف ایکسیلینس اور دانش سکولز کی سالانہ رپورٹ پیش کی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سنٹر آف ایکسیلینس کے حوالے سے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے پر اظہار اطمینان
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وہاڑی میں قائم دانش سکول کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت
عثمان بزدار نے کہا کہ دانش سکول سسٹم میں مثبت اصلاحات لائی جائیں گی۔
دانش سکولوں کو پبلک فرینڈلی بنایا جائے گا -دانش سکولوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے –
ماضی کے حکمرانوں نے دانش سکول پراجیکٹ کوذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا-
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں سنٹر آف ایکسیلینس قائم کئے جائیں گے-
سمیرا احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش سکولوں میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں