لاہور(ٹیوٹرپاکستان) کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کی زیر قیادت دیگر قائدین شاھد نور،شبیر ہاشمی،پروفیسر عدنان،مزمل صدیقی،ندیم انور،شاھد چوھدری،حنیف انجم،عمران یوسف،حسنین عباس،ڈاکٹر شکیل نےمشترکہ علامیہ میں اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تعلیمی ادارے کھولنے کے لئےآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے تیار کردہSOPs بھجوادئے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں ٹرائل بنیادوں پر تعلیمی ادارے کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر نے کا خیر مقدم:کاشف مرزا
2 جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں وفاقی حکومت سےملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنےکا مطالبہ کیا:کاشف مرزا
طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سےSOPs اور تمام اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے: کاشف مرزا
1-چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم، وزرااعلی،گورنرز سےاپیل،SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کیطرح سکولز بھی کھولے جائیں۔پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں۔
2-وزیر اعظم ٹیچرز کیلیے’’ٹیکس فری تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں، ٹیچرزتنخواہیں،90%اسکولز عمارتیں کرائے فکسُ ہیں-پیف پارٹنر اورحکومت معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے۔
3-سکولز ٹائمنگ صبح 7 تا10اور 2 شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں-
2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی تعلیم سے محروم، مزید5کروڑطلبا کےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔کل7.5 کروڑطلبا کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیاگیا، 50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے۔تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا فریضہ ہے۔
5-کروناسےشدیدمتاثرممالک،چین ووہان، سپین،انگلینڈ، انڈیا،ایران،بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ،روس،ڈنمارک،فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا،آسٹریلیا،نیوزیلینڈ،جرمنی،جاپان،کوریا،سعودی عرب،اسرائیل،ہانگ کانگ وغیرہ میں تعلیمی ادارے کھلےہیں،تو پاکستانی بچےکوبھی تعلیم کا حق دیا جائے۔
6-امیروں کی اولاد گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی اک فلاپ ڈرامہ!
7-بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائےامتحانات سماجی فاصلے سے لئےجائیں۔نئی بورڈ رجسٹریشن فیس کا مطالبہ ظلم،بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپےواپس کریں۔
8-فیسوں کے حوالےسے حکومت سندھ وپنجاب کا فیس میں20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن وآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم،امتیازی وغیر قانونی ہے۔
10-انسانیت جذبہ کے تحت مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کیا،وزیر اعظم پاکستان و وزراءاعلی کوملک بھر کے 2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن وقرنطینہ سنٹرزاور 15لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کی گئی۔