395

پاکستانی نژاد آرٹسٹ سونیا کی وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش پوری ہو گئی

مس سونیا نے قومی ترانے کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،مس سونیا نے وزیراعظم عمران خان کو کیلی گرافی کا فن پارہ پیش کیا
اسلا م آباد (ٹیوٹرپاکستان اخبارتازہ ترین۔6فروری 2019ء) اسلامی کیلی گرافی کی برطانوی ماہر مس سونیا کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔مس سونیا نے فن پارے میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر پیش کی۔مس سونیا نے وزیراعظم عمران خان کو کیلی گرافی کا فن پارہ پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے فن پارے میں قومی خزانہ درج ہے۔کیلی گرافی میں مس سونیا کی مہارت سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا کے ذریعے سے ہی انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جو کہ آج پوری ہو گئی۔مس سونیا عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی سیاسی جدوجہد وژن سے متاثر یوں۔نئے پاکستان کا امیج اجاگر کرنے کے لیے ہر کوشش کے لیے تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں