49

پنجاب میں 664 نابینا افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنیکی منظوری

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی نے 664 نابینا افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین، صوبائی وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت ہوا-
وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی، وزیر قانون شہزاد خرم ورک اور متعلقہ سیکرٹری بھی شریک ہوئے،سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال نے صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کی تفصیل پیش کی۔
کمیٹی نے ایچیسن کالج لاہور، لارنس کالج گھوڑا گلی کے بورڈ کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی منظوری دی تاہم ٹیوٹا کے معاملات میں مزید بہتری کے لئے مجاز اتھارٹی کی تعیناتی کا معاملہ خر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں