119

پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگو لیشن کیلئے ٹی او آرزتیارکئے جائیں گے

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے چیئرمین اوگرا کی سربراہی میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ پہلے مرحلہ میں اجلاس منعقد کیا۔
ممبر گیس، ممبر آئل ، ممبر آئل اور ممبر فنانس کے ساتھ اوگرا اور وزارت توانائی کے سینئر ایگزیکٹیوز ، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیوز، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور آئل انڈسٹری کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے اس حوالے سے تفصیل اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔دوسرے مرحلے میں آئل ریفائنریز اور آئل انڈسٹری کے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی تاکہ ان کا نقطہ نظر حاصل کیا جا سکے جس کے نتیجے میں ڈی ریگولیشن کیلئےحتمی ٹی او آرز تیار کرنے کا ممکنہ روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں