پی ایس ایل سیزن فور کی چمچماتی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچادی گئی ۔
پی ایس ایل فور کی چمچماتی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچادی گئی، نیشنل اسٹیڈیم کی اکیڈمی میں تقریب بھی منعقد ہو گی ۔
ٹرافی کو قافلے کی شکل میں نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔
سرفرازاحمد اورڈیرن سیمی ٹرافی کی تقریب میں شرکت کیلیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
سرفرازاحمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔