کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
بلیک کیپس کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔
نیوزی لینڈ نے 4 وکٹ پر 353 رنز بنا لیے ہیں، پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 85 رنز درکار ہیں۔
کین ولیمسن 66 اور ٹام بلینڈل 5 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، ڈیرل مچل 42 اور ہنری نکولس 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے پہلی وکٹ پر ہی دوسرے دن کے اختتام تک 165 رنز بنا لیے تھے، ڈیوڈ کانوے 82 اور ٹام لیتھم نے 78 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔
پاکستان کی ٹیم
کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
79