269

کمل ہاسن کا مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ

بھارتی اداکاراور سیاستداں کمل ہاسن نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائےکرانے کا مطالبہ کردیا

ریاست تامل ناڈو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو آخرکس بات کا خوف ہے، وہ کشمیر میں استصواب رائے کیوں نہیں کراتا؟
کمل ہاسن نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ فوجی کشمیر میں مرنے کے لیے جا رہے ہیں، سیاستدان درست رویہ اپنائیں تو کوئی فوجی نہیں مرے گا۔

کمل ہاسن کو مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے اس بیان پر بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بعد میں سوشل میڈیا پر ان کی جماعت کی طرف سے یہ وضاحت دی گئی کہ کمل ہاسن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑموڑ کر پیش کیا گیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پارٹی کے صدر کمل ہاسن اور ان کی پارٹی مسلح افواج کے غم میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں