194

کورونا میں مبتلا 10 کھلاڑیوں کے آج دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے

دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10 کھلاڑیوں کی آج دوبارہ ٹیسٹنگ ہوگی۔

قومی اسکوڈ میں شامل کرکٹرز محمد حفیظ، حارث رؤف، حیدر علی ، شاداب خان ، محمد رضوان، فخر زمان، وہاب ریاض، محمد حسنین، کاشف بھٹی اور عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔

اس کے علاوہ پانچ ریزرو اورمنفی ٹیسٹ آنے والے کرکٹرز اور مینجمنٹ اراکین کی بھی ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، پازیٹو آنے والوں کا ایک ٹیسٹ منفی آنے پر بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے طبی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے کورونا ٹیسٹ میں 10 کرکٹرز کے علاوہ مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں