151

200 سے زائد مستحق مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ فاطمہ میموریل اور خیرالنساء ہسپتال کے باہمی اشتراک سے کیمپ کا انعقاد

200 سے زائد مستحق مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ
فاطمہ میموریل اور خیرالنساء ہسپتال کے باہمی اشتراک سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا

فاطمہ میموریل ہسپتال اور خیر النساء ہسپتال کے تعاون سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امراضِ معدہ و جگر کے حوالے سے خصوصی معائنہ اور مفت تشخیص کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں تقریباً 200 مستحق مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جن میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی مفت اسکریننگ بھی شامل تھی۔

فاطمہ میموریل ہسپتال کے ماہر پروفیسرز اور ڈاکٹروں نے نہ صرف تشخیص کی خدمات فراہم کیں بلکہ مریضوں کو بیماری سے بچاؤ، غذائی احتیاط اور صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے رہنمائی بھی کی۔

خیر النساء ہسپتال، کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے فاطمہ میموریل ہسپتال جیسے اداروں کے ساتھ اشتراک کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو معیاری طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں