82

47ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت ہیڈکانسٹیبلز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔
مجموعی طور پر 80 کیسز زیر غور آئے۔پروموشن بورڈ کے ارکان نے مکمل چانچ پڑتال کے بعد مجموعی طور پر 47 ہیڈ کانسٹیبلز کی اگلے عہدوں پر ترقی کے لئے اپنی سفارشات پیش کیں جس کے پیش نظر 47ہیڈ کانسٹیبلز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے ملازمین میں آپریشنز اور انوسٹی گیشن سمیت مختلف ونگز کے ہیڈکانسٹیبلز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں