لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والا ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کو پاکستان بھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروالیا۔ ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کی تصویر میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔
ماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ ’ہیلو پاکستان‘ اور کہا کہ جون میں میرا نیا فوٹو شو شائع ہوا ہے اور میں سرورق پر موجود ہوں۔