80

امریکا میں برفانی طوفان، ہلاکتیں 31 ہوگئیں

امریکا میں موسم سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، بم سائیکلون نے کرسمس پر نظامِ زندگی جما دیا، خون جماتی ہواؤں اور برف باری سے مختلف حادثات میں اب تک 31 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکا بھر میں دو لاکھ سے زائد صارفین اب تک بجلی سے محروم ہیں جبکہ 10ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں۔
دوسری جانب اٹلانٹا، شکاگو اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے۔
امریکی ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک گر گیا، ریاست مشی گن کے ساحل پر برف ہی برف، پارک میں لگے جھولے برف کے مجسموں میں ڈھل گئے۔
نیویارک کے شہر بفیلو میں 4 فٹ تک برف پڑی، پیر کی صبح تک مزید دو فٹ برف پڑنے کا امکان ہے، موسم کی شدت منگل تک معمول پر آنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں