75

آسٹریا، برفانی تودہ گرنے کے بعد 2 اسکیئر لاپتہ

یورپی ملک آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے کے بعد 2 اسکیئر لاپتہ ہوگئے، پولیس کی جانب سے ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے سیاحتی دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 10 اسکیئر برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے جن میں سے 8 کو نکال لیا گیا۔
خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ریسکیو کئے گئے 10 اسکیئر میں سے 2 افراد شدید زخمی تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریا کا علاقہ لیش دنیا کے بہترین اسکائی میں سے ایک ہے، برفانی تودوں سے گھرے اس علاقے کو خطرناک بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں