دنیا کی امیر شخصیات میں سے ایک مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ایلون مسک کے مینجمنٹ کے انداز پر تنقید کی ہے۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کا بغیر کسی تیاری کے صرف اپنے مشاہدے کی بنیاد پر فیصلے کرنا ڈیجیٹل پولرائزیشن کا باعث بن رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے اپنے مشاہدے یا پھر ٹوئٹر پولز کے نتائج کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی وجہ سے ٹوئٹر کے معاملات بہت بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کو تنازعات کو کم کرنے اور صحت سے متعلق غلط معلومات پر پوسٹس سے نمٹنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے کمپنی میں تبدیلیوں کے حوالے سے کچھ منصوبہ بندی کی تھی لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے وہ کمپنی میں اہم تبدیلیوں کے لیے ٹوئٹر پولز پر انحصار کر رہے ہیں۔
یہاں تک کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین سے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا اُنہیں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکیوٹیو کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیئے۔
76