لالی ووڈ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار مرحوم احمد بلال نے ڈیڑھ ماہ کے دوران 15 کلو وزن کم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سے متعلق شائقین کی ملی جلی رائے ہے، کسی کو یہ فلم بالکل پسند نہیں آئی تو کسی کو سمجھ نہیں آئی کہ فلم کا مقصد کیا ہے۔
ایسے میں اس میں کام کرنے والی کاسٹ سے متعلق بات کی جائے تو سب ہی کرداروں نے بڑی محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔
گزشتہ دنوں منی بیک گارنٹی کی کاسٹ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی۔
اس دوران فلم میں ’منڈا پنجابی‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار مرحوم بلال احمد کا بتانا تھا کہ انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈیڑھ ماہ میں 15 کلو وزن کم کیا تھا۔
بلال احمد نے بتایا کہ فلم سے پہلے اُن کا وزن 110 کلو تھا جسے وہ 90 کلو پر لے آئے تھے۔
مرحوم احمد بلال کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران وزن میں کمی کے سبب اُن کے کپڑے بھی ڈھیلے ہوگئے تھے۔
اس پر فلم کے ہدایتکار فیصل قریشی نے کہا کہ احمد بلال نے ایسے ہمارا خرچہ کروایا اور ہمیں دوسرے کپڑے بنانے پڑے۔
واضح رہے کہ مرحوم احمد بلال علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں بلو بٹ کا کردار ادا کر چکے ہیں جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
80