بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کو ایک مرتبہ پھر منگنی سے قبل ایک ساتھ دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے گزشتہ روز اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا میچ ایک ساتھ دیکھا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات اس موقع پر بہت خوش دکھائی دیں اور ان کی ویڈیوز کو مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی 10 اپریل کو ہوگی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
بعد ازاں بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ پری نیتی چوپڑا بالآخر 13 مئی کو نئی دہلی میں بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں شخصیات کی منگنی کی افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 22 مارچ کو انہیں ایک ریسٹورینٹ میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔
81