پاکستانی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نے مسجدِ نبویﷺ سے خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
ایمن خان اور منیب بٹ کی سوشل میڈیا فین فالوونگ سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہیں مداح کتنا چاہتے ہیں۔
یہ جوڑی آئے دن ایک ساتھ تصویریں اپلوڈ کرتی نظر آتی ہے جبکہ ایمن خان اور منیب بٹ کو ایک ساتھ پسند بھی بے حد کیا جاتا ہے۔
پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی میں بھی کامیاب جوڑی ایمن اور منیب نے بیٹی کے ہمراہ عید کے فوراً بعد عمرہ ادا کیا ہے۔
اس جوڑی نے سعودی عرب سے اب نئی تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس میں دونوں کو سفید لباس میں پر سکون اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
منیب بٹ نے ایمن خان کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر بھی ادا کیا ہے
84