110

رجنی کانت کی بیٹی سندریا نے گاڑی کی چابی گم ہونے کی شکایت درج کروائی

جنوبی بھارت کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سندریا رجنی کانت نے چنئی (مدراس) کے ایک پولیس اسٹیشن میں اپنی ایس یو وی (اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل) کی چابی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندریا رجنی کانت نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کی رینج روور کی چابی اس وقت گم ہوئی جب وہ کسی پرائیویٹ کالج کی تقریب میں شرکت کے لیے دوسری کار میں سفر کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل ان کی بڑی بہن ایشوریا نے اپنے 480 گرام سونے کی چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں