بھارتی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا آج منگنی کرنے جا رہے ہیں، یہ جوڑا آج گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کے رشتے سے نکل کر ایک دوسرے کے منگیتر بن جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی اور راگھو کی منگنی کی تقریب کے لیے نئی دہلی کے کپور تھلہ ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور سیاست سے تعلق رکھنے والی اس جوڑی کی پہلی ملاقات اور محبت کی کہانی پروان چڑھنے سے متعلق بات کی جائے تو یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پرینیتی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا ایک دوسرے کو یونیورسٹی کے وقت سے جانتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی لندن میں اپنی تعلیم کے دوران ملی تھی، اِن کا رشتہ ایک دن میں نہیں بنا بلکہ پرینیتی اور راگھو کے درمیان یہ رشتہ کئی برسوں سے چلتا آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج اس جوڑی کی منگنی ہے جس میں شرکت کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرییتی کی منگنی میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس، کناٹ پیلس میں مختصر تقریب منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 150 افراد شرکت کریں گے، جن میں ان کے قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔
97