314

لاہور بورڈ میٹرک پوزیشن پولڈرز کا اعلان، حرم فاطمہ1193پہلی،نورالہدیٰ،ابوذرتنویر1188دوسری،محمد علی کی 1187نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2025میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے ناموں کااعلان کردیا گیا۔ نجی سکولوں کی طالبات بازی لے گئیں۔مجموعی طور پر پہلی چار پوزیشنز میں سے کسی پر بھی سرکاری سکول کا کوئی طالب علم نہیں آسکا۔ مجموعی طور پر پہلی چار پوزیشنز نجی سکول لے گئے ، جبکہ ضلع لاہور کا ایک بھی سرکاری سکول لاہور بورڈ میں کوئی پوزیشن نہیں لے سکا۔ سائنس گروپ بوائز میں تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول ننکانہ صاحب اور آرٹس ہومینٹیز گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ سکول شیخوپورہ کی طالبہ نے لی ہے ۔اس کے علاوہ باقی تمام پوزیشنز نجی سکولوں اور پرائیوٹ حیثیت سے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواران لے گئے۔اس حوالےسے گذشتہ روز لاہور بورڈ میں سیکرٹری و کنٹرولرامتحانات رضوان نذیر نے پریس کانفرنس میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا ۔ جس کے مطابق نجی سکول دارارقم ہائی سکول قصورروڈ چونیاں کی طالبہ حرم فاطمہ نے 1200 میں سے 1193 نمبر لے کر پہلی ،پاک گریژن گرلز ہائی سکول ننکانہ کی طالبہ نورالہدی اور اسی سکول کے طالب علم حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر لیکر دوسری جبکہ نجی سکول دی پنجاب ہائی سکول ٹائون شپ لاہور کے محمد علی نے 1187 نمبرلے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ بوائز میںپاک گریژن گرلز ہائی سکول ننکانہ کے طالب علم حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر لیکر پہلی ،نجی سکول دی پنجاب ہائی سکول ٹائون شپ لاہور کے محمد علی نے 1187 نمبرلے کردوسری جبکہ مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول شیخوپورہ کے محمد ذھب صدیقی اور گورنمنٹ ہائی سکول شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کے فیضان رضا نے 1186 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ طالبات میں دارارقم ہائی سکول قصور کی حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی ، پاک گریژن ہائی سکول ننکانہ کی نور الہدی نے 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ دی پنجاب سکول ٹائون شپ کی عائشہ محی الدین اوردی ایجوکیٹرز سکول سبزہ زار لاہور کی فاطمہ فیصل نے 1186 نمبر لے کر تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔آرٹس گروپ بوائز میں پرائیوٹ حیثیت سے امتحانات شرکت کرنے والےراجن پور کے ابوبکر نے 1088 نمبر لے کرپہلی ، پرائیوٹ حیثیت سے امتحانات میں شرکت کرنے والے اوکاڑہ کے محمد طلحہ نے1074نمبرلے کر دوسری اورالھدی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ مدینہ پارک کے غلام عباس نے1065نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاروق آباد شیخوپورہ کی حافظہ عمارہ اشرف نے 1154 نمبر لے کر پہلی، دی پنجاب سکول ٹائون شپ کی عفہ عثمان نے 1149 نمبر لے کر دوسری اور اقرا ء حفاظ گرلز سیکنڈری سکول شاہ جمال کی طالبہ زینب بنت اسماء بٹ نے 1141 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کنٹرولرلاہوربورڈرضوان نذیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات مثبت رہے،رواں سال رولنمبر سلپ پر کیو آر کوڈ لگا کر پیپر لیے گئے،رواں سال 11 ہزار سے زائد سٹاف نے امتحان میں ڈیوٹیاں دیں۔ جبکہ امتحانات میں 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں